اس پالیسی کا اعلان امریکی صدر باراک اوباما اور بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی آٹھ نومبر دوہزار دس کو ہونے والی ملاقات میں کیا گیا تھا،امریکہ نے بھارت میں نئی دہلی کی دفاعی اور خلائی کمپنیوں پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پابندیاں مئی انیس سو اٹھانوے میں بھارت کے ایٹمی تجربے کے بعد عائد کی گئی تھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور امریکہ کے درمیان ایکسپورٹ کنٹرول پالیسی پرعملدرآمد کے سلسلے میں یہ پہلا قدم ہے، جبکہ امریکی وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ یہ قدم بھارت امریکا سٹریٹجک تعلقات میں سنگ میل ثابت ہو گا اور اسکے نتیجے میں برآمدی اصلاحات،جدید ٹیکنالوجی کی تجارت اور دو طرفہ تعاون میں اضافہ ہوگا۔