داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات آج اختتام پذیر ہورہی ہیں،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر فضائی نگرانی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بارہ ہزار اہلکار شہر بھر میں تعینات کیئے گئے ہیں۔

داتا گنج بخش رحمتہ اللہ کے عرس کا آج تیسرا اور آخری روز ہے، عرس میں شرکت کےلیے ملک بھر سے علما، مشائخ، نعت خواں، قوال اور زائرین کی کثیر تعداد ٹولیوں کی صورت میں داتا دربار آرہی ہے۔ عرس کے موقع پر امن و امان کو قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلیے پولیس کے بارہ ہزار اہلکاروں کے ساتھ رینجرز کے جوان بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ فوج کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ پاک آرمی کے دو ہیلی کاپٹرز بھی داتا دربار کے عرس اور حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوس کے روٹ کی فضائی نگرانی کر رہے ہیں۔ داتا دربا کی جانب آنے والے تمام راستوں کو بیریرز اور خاردار تاروں کے ذریعے بند کرکے صرف دو راستوں سے زائرین کو جامعہ تلاشی کے بعد داتا دربار کی جانب داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن