راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نےسلمان تاثیرقتل کیس میں مفتی محمد حنیف قریشی اور مولانا سید امتیاز حسین کاظمی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں یکم فروری تک توسیع کردی ہے۔

ملزمان پانچ روزہ ضمانت قبل از گرفتاری کی معیاد ختم ہونے پرانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک میں پیش ہوئے توجج ملک محمد اکرم اعوان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو میں ٹرانسفر کردی ہے۔ جہاں سلمان تاثیر قتل کیس کی سماعت پہلے ہی ٹرانسفر کی جا چکی ہے۔خصوصی عدالت نمر دو کے جج راجہ اخلاق حسین نے سماعت کے دوران ملزموں کی ضمانتوں میں چھ روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی ہے۔
اسی روز اڈیالہ جیل میں سلمان تاثیر قتل کیس کی سماعت بھی ہوگی۔ خصوصی عدالت کے احاطہ کے باہرشباب اسلامی کے کارکنان اور سنی اتحاد کونسل کے علماء کرام بھی موجود تھے

ای پیپر دی نیشن