بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسلام اور ریاست کےعنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سردار آصف علی نے کہا کہ توہین رسالت قانون کا غلط استعمال روکنا ہوگا کیونکہ یہ معاملہ اس حد تک حساس ہے کہ بعض اوقات فیصلہ دینے والے جج کو قتل کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسّی اور نوے کی دہائی میں امریکہ نے اسلام کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ اس وقت امریکی تھنک ٹینکس جہاد کو فروغ دینے کے منصوبوں پر عمل کرتے رہے اور آج پھر اسلام کی اصل شکل مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔