بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپما راؤ نے کہا ہے کہ سارک کانفرنس کے دوران پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات میں کسی بریک تھرو کی امید نہیں تاہم اس سے تعلقات بہتر ہوں گے۔

نئی دہلی میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو میں نروپما راؤ نے کہا کہ ممبئی حملوں کے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر پاکستان کو کچھ سوالات بھیجے ہیں تاہم اصل معاملہ جوڈیشل کمیشن نہیں ہے۔ ممبئی حملوں کی تحقیقات میں پاکستان سے جوڈیشل کمیشن کی تجویز پر دروازے بند نہیں کئے۔ انہوں نے کہا بھارت نے پاکستان کا پانی نہیں روکا ، بھارت پاکستان میں جمہوری اور معاشی استحکام چاہتا ہے۔ نروپما راؤ کاکہناتھاکہ بھوٹان میں اگلے ماہ سارک کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت سیکریٹریز کی ملاقات سے بڑی تبدیلی کی توقع نہیں تاہم یہ بہتری لانے میں مدد دے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے دہشت گردی کے حوالے سے تحفظات ہیں تاہم پاکستان سے مذاکرات بھی چاہتے ہیں، ملاقات صرف نمائشی نہیں ہونی چاہیے، بامقصد مذاکرات ہونے چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن