اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دس کروڑ ڈالرز کی لاگت سے دولاکھ پچاس ہزارٹن یوریا کھاد فوری طور پر درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

Jan 25, 2011 | 21:47

سفیر یاؤ جنگ
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی یوریا کی درآمد کے لئے ملک میں یوریا کی قیمتوں کے تعین اور گیس کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے پاس اس وقت پچپن ہزار ٹن یوریا موجود ہے جو صوبہ سندھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کرنے کے لئے رکھی گئی ہے۔ اجلاس نے کھاد فیکٹریوں کو گیس کی فراہمی کا معاملہ موخرکردیا۔ کمیٹی نے سندھ میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے کھودے گئے گیس کے کنوے سندھ حکومت کو دینے کی منظوری دے دی۔
مزیدخبریں