وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف نے اجلاس کے بعد کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں لیکن حکومت تمام سیاسی قیادت سےمل کر ملک کو بحران سے نکالے گی۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدلاحفیظ شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت ایسے اقدامات کرے گی کہ مالیاتی خسارہ ساڑھےتین فیصد سےکم رکھا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل نہ کیا تو مسائل بڑھ جایئں گے۔
حکومت کا یہ ماننا ہے کہ ملکی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سیاسی جماعتوں کی حمایت ضروری ہے۔ وزیر خزانہ کی سیاستدانوں کو دی گئی بریفنگ میں 15 اعشاریہ تین فیصد کی افراط زر کی شرح کا اعتراف کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال درآمدات 22 ارب ڈالر جبکہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقوم دس ارب ڈالر سےتجاوز کر جایئں گی۔ کیمرا مین ارسلان سعید اور محمدقدیر کے ساتھ فیض پراچہ وقت نیوز، اسلام ٓباد۔