کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل کئی روز کی مندی کی بعد منگل کے روز زبردست ریکوری ہوئی اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر بارہ ہزارچارسو پوائنٹس کی حد عبورکرگیا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا اورانڈیکس ٹریڈنگ کے دوران سو سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزار چارسو پچاس پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔ پاکستان پیٹرولیم بینکس اورسیمنٹ سیکٹرزمیں نمایاں سرگرمی رہی۔ کاروبار کا اختتام پچاسی پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزارچارسوچھپن پوائنٹس پرہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پرتیرہ کروڑتہترلاکھ شئیرزکے سودے ہوئے۔ لوٹے پاکستان پی ٹی کے شئیرزمیں سب سے زیادہ کاروبارہوا۔ تین سو اٹھاسی کمپنیوں میں سے ایک سو بانوے کے شیئرزکی قیمت میں اضافہ جبکہ ایک سو ستترکمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن