لاہور (کلچرل رپورٹر+اپنے نمائندے سے) پنجاب اسمبلی کی طرف سے تعلیمی اداروں میں میوزیکل کنسرٹس پر پابندی کی قرارداد منظور ہونے پر شوبز حلقوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ میوزیکل کنسرٹس پر پابندی لگانے کی بجائے سکیورٹی کے انتظامات بہتر کئے جائیں، فنکار پہلے ہی پریشان ہیں۔ گلوکارہ نغمانہ جعفری، اداکارہ لیلی،شاہدہ منی،عدیل برکی،حمیرا ارشد، نے کہا کہ کنسرٹس پر پابندی سے فنکاروں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گا۔ سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے چاہئیں۔ قرارداد جلدبازی میں منظوری کی گئی علاوہ ازیں سرکاری تعلیمی اداروں کے ذمہ داران نے بتایا کہ حکومت ابھی تک گرلز کالجز میں موبائلز کے استعمال پر پابندی کے نوٹیفکیشن پر تو عملدرآمد آج تک کرا نہیں سکی،اب بھی ایسا ممکن نہیں۔