پاکستان اورانگلیند کےدرمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے تک قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر تہتر رنز بنالئے۔

Jan 25, 2012 | 14:37

سفیر یاؤ جنگ
ابوظہبی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی طرف سے پہلی وکٹ توفیق عمر کی گری جنہوں نے سولہ رنز بنائے۔ انہیں سوان نے آؤٹ کیا۔ گرین شرٹس کی دوسری وکٹ اکسٹھ کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ کی گری جو اکتیس رنز بناکرمونٹی پینیسار کا شکار ہوئے۔ اس وقت کریز پر اظہر علی تیرہ جبکہ یونس خان چھ رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ اورقومی ٹیم نے کھانے کے وقفے تک تہتر رنز بنالئے ہیں۔
مزیدخبریں