جلد از جلد تو نہیں البتہ قبل از وقت انتخابات ضرور دیکھ رہے ہیں۔ فضل الرحمن

Jan 25, 2012 | 15:17

سفیر یاؤ جنگ
کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں جے یو آئی کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا۔جلسے کی سکیورٹی کی ذمہ اگرچہ حکومت ہے لیکن اس پر مکمل طور پر انحصار نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بیرونی دباؤ سے نجات کے لئے آزاد خارجہ پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ کمپیوٹرائز ووٹر لسٹوں کی فی الحال تکمیل کی کوئی امید نہیں جبکہ الیکشن کمیشن میں بھی مزید اصلاحات ضروری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلایا جائے گا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایم ایم اے کی قیادت کا فیصلہ اتحادی کی بحالی کے بعد ہی کیا جائے گا جبکہ وہ ملک میں جلد از جلد تو نہیں البتہ قبل از وقت انتخابات ضرور دیکھ رہے ہیں جو مکمل طور پر شفاف ہونے چاہیئیں۔
مزیدخبریں