حنا کھرسے منٹر اور شرت سبھروال کی ملاقاتیں، پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات، پاکستان بھارت مذاکرات پر گفتگو

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹر نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان امریکہ تعلقات کی تازہ ترین نوعیت، بہتری کے امکانات اور دونوں ملکوں کے تعلقات کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کے اعلان کے موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اے این این کے مطابق ملاقات میں حنا کھر نے امریکہ پرواضح کیاہے کہ جب تک نیٹو حملے سے متعلق پاکستان کے تحفظات دور نہیں کئے جاتے باہمی تعلقات میں پیشرفت ممکن نہیں۔ حنا ربانی کھر نے امریکی سفیرکو نیٹو حملے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا اور واضح کیا کہ یہ حملہ جان بوجھ پر کیا گیا ہے اس کی جزوی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنا قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے فیصلہ کسی فرد واحد نے نہیں پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔کیمرون منٹر نے حنا کھر کو امریکی ہم منصب کا خصوصی پیغام پہنچایااورانہیں یقین دہانی کرائی کہ نیٹو حملے سے متعلق پاکستان کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ دریں اثناءحنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار، بامقصد اور شیڈول کے مطابق مذاکرات ہونے چاہئیں۔ وہ بھارت کے ہائی کمشنر شرت سبھروال کے ساتھ گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ بھارتی ہائی کمشنر نے پاکستان بھارت مذاکرات کیلئے وزیر خارجہ کی لگن کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...