لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کو سیریز میں ٹف دے سکتی ہے۔ بھارت کیخلاف سیریز میں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا جس سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان مضبوط حریف کے طور پر میدان میں اتریگا۔ سیریز میں سعید اجمل ٹرمپ کارڈ ثابت ہونگے جبکہ جنید خان اور محمد عرفان پاکستان کا مستقبل ثابت ہونگے تاہم انہیں افریقہ کیخلاف سیریز میں اپنی لائن اور لینتھ پر قابو رکھنا ہوگا۔ بنگلہ دیشی لیگ میں شرکت نہ کرنے سے کھلاڑیوں کو مالی طور پر نقصان ضرور پہنچا تاہم ملک کی عزت کی خاطر یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔ عمران نذیر نے کہاکہ پاکستان سپرلیگ سے نہ صرف کرکٹ کو فائدہ پہنچے گا بلکہ کھلاڑیوں کا بھی اس میں فائدہ ہے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف سعید اجمل ٹرمپ کارڈ ثابت ہونگے : عمران نذیر
Jan 25, 2013