اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے : محمد عمران


لاہور (آئی اےن پی) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کو سخت مقابلے کا سامنا ہوگا¾ ملائیشیا کو ہوم گراﺅنڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا۔ بھارت کی ٹیم بھی مشکل ثابت ہو سکتی ہے¾ کسی دباﺅ میں نہیں آئیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سخت حریف ثابت ہونگی۔ ملائیشیا کو ہوم گرانڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا بھارت کی ٹیم بھی مشکل ثابت ہو سکتی ہے۔ اس بار ہمیں ورلڈکپ اور اولمپک چیمپئن آسٹریلیا سے سخت مقابلے کا سامنا ہوگا ہم کسی کے دبا¶ میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل یورپی ٹیموں کے ساتھ کھیل کر ہمارے کھلاڑیوں کو تجربہ ملے گا۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوشش ہوگی کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع ملے جنہیں ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے لئے اپنی خامیوں کو دور کرنے میں مدد ملے۔ محمد عمران نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل پی ایچ ایف کی کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ غیرملکی ٹیموں کے خلاف میچ کھلا کر مستقبل کے حوالے سے تیار کیا جائے اور آنے والے وقتوں میں انہیں قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں آسانی ہوگی۔ محمد عمران نے کہا کہ اذلان شاہ ہاکی اور ایشیا کپ کے میچز ملائیشیا میں ہوں گے اس لئے ہمیں وہاں ایڈجسٹ ہونے میں زیادہ دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔
ہماری کوشش ہوگی کہ دونوں مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...