جماعت اسلامی کو ترازو کا نشان الاٹ تحریک انصاف نے”پہاڑ“ مانگ لیا

Jan 25, 2013

اسلام آباد (خبرنگار) الیکشن کمشن نے جماعت اسلامی کو انتخابی نشان ترازو الاٹ کردیا ہے۔ ترازو کے نشان کے لئے تحریک انصاف نے بھی الیکشن کمشن کو درخواست دے رکھی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ترازو کا نشان ان کی جماعت سے مماثلت رکھتا ہے جبکہ جماعت اسلامی کا موقف تھا کہ کیونکہ وہ ترازو کے نشان پر 1970ءمےں انتخاب لڑچکے ہیں اس لئے اب یہ ان کی پہچان بن چکا ہے۔ الےکشن کمشن نے دونوں سےاسی جماعتوں کا موقف سن کر گزشتہ روز جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے انتخابی نشان ترازو حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد ٹارچ اور پہاڑ کے لئے درخواست دے دی ہے۔

مزیدخبریں