لاہور (خصوصی رپورٹر + خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملک بھر سے سیاسی، سماجی اور دینی شخصیات نے آج رائیونڈ میں ملاقات کی اور ان کے چھوٹے بھائی عباس شریف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ مرحوم کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں سابق صدر رفیق تارڑ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، چیئرمین نیب فصیح بخاری، چودھری نثار علی خان، مشیر زعیم حسین قادری، حنیف عباسی، ریاض فتیانہ، ملک ریاض، نصیر احمد بھٹہ، شیخ روحیل اصغر، رانا محمد اقبال خان، آجاسم شریف، قادر مگسی، انتخاب عالم، سید فخر امام، محمد علی درانی، مخدوم احمد عالم انور، عارف سندھیلہ، عثمان تنویر بٹ، میاں طارق،ملک محمود الحسن، حاجی طلعت، توفیق بٹ اور دیگر شامل تھے۔ علاوہ ازیں جماعت اہلحدیث کے اعلی سطح وفد نے بھی نواز شریف اور شہباز شریف سے رائے ونڈ میں ملاقات کرکے میاں عباس شریف کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ وفد میں حافظ عبدالغفار، حافظ عبدالوحید روپڑی، حافظ عبدالوہاب روپڑی، شکیل الرحمان ناصر، مولانا بشیر سلفی، قاری محمد فیاض و دیگر شامل تھے۔ علاوہ ازیں کنوینئر تحریک دعوة توحید میاں محمد جمیل نے بھی ملاقات میں اظہار تعزیت کیا ہے۔
نواز،شہباز شریف سے رفیق تارڑ سردار عتیق، فصیح بخاری سمیت کئی شخصیات کی تعزیت
Jan 25, 2013