جنوبی کوریا: بدعنوانی پر صدر لی میونگ بیک کے بڑے بھائی کو دو سال قید

Jan 25, 2013

سیﺅل(آن لائن)جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے بدعنوانی کے الزامات کا مرتکب قرار پانے کے بعد صدر لی میونگ بیک کے بڑے بھائی کو دو سال قید کی سزا سنادی ہے۔ سیﺅل کی وسطی ضلعی عدالت نے 77سال لی سانگ ڈیوک کو مجموعی طور پر 750ملین وان (701,600امریکی ڈالر) جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ بنکاروں اور تاجروں سے اتنی ہی رقم کی خردبرد کے وہ مرتکب ٹھہرائے گئے تھے۔

مزیدخبریں