نبی کریم کی سیرت ایمان کو تازہ اور دلوں کو صاف کرنیکا ذریعہ ہے: شباب ملی

Jan 25, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صدر شباب ملی عتیق الرحمن اور سیکرٹری جنرل شباب ملی قیصر شریف نے کہا نبی اکرم کی سیرت ایمان کو تازہ اور دلوں کو صاف کر نے کا ذریعہ ہے۔آپ کے اسوہ پر چل کر ہی تزکیہ نفس اور تربیت قلب ہو سکتی ہے۔نوجوان ربیع اول میں زندگی کو قرآن وسنت کے مطابق گزرنے کا عہدکریں۔ آپ کی سیرت ہی انسانی ضمیر کو امن وسلامتی،نوروسرور اور رشدو ہدایت سے بھر سکتی ہے۔پوری دنیا میں مسلمان قرآن وسنت کو چھوڑنے پر ظلم وستم اور ذلت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کا کہ شباب ملی نوجوانوں میں سیرت کا پیغام عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔یوتھ میں سیرت سے آگہی کے لئے مختلف پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے تا کہ نوجوانوںکو بے راہ روی ، فحاشی اور عرےانی سے بچاےا جاسکے۔ 

مزیدخبریں