لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ کائنات میں سب سے عظیم انقلاب حضور کی تشریف آوری ہے جو دنیا کے لئے ہدایت امن اور محبت کا پیغام ہے 12 ربیع الا¶ل کا دن سارے عالم انسانیت کے لئے خوشی اور امن کا پیغام ہے رحمتہ اللعامین کی تشریف آوری سے ظلم و بربریت کا خاتمہ اور سکون و اطمینان اور بھائی چارے کی فضاءکو فروغ نصیب ہوا۔ میلادالنبی کی خوشیاں منانا نبی کریم سے اظہار محبت کا عظیم ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد شاہ جمال ایل ڈی اے کوارٹر قینچی امرسدھو فیروز پور روڈ میں میلاد مصطفٰے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ غلامان مصطفٰے میلاد کی خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ رحمت عالم کے نظام کیلئے بھی مخلصانہ جدوجہد کریں۔