”کامران کی موت کی ٹھوس وجوہات نہیں ملیں“ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کا معاملہ مو¿خر کر دیا


اسلا م آباد (ثناءنیوز) اسلام آباد پولیس کی چار رکنی تفتیشی ٹیم نے تھانہ سیکرٹریٹ میں کامران فیصل کی موت کے معاملے کا مختلف پہلوﺅں سے جائزہ لیا اور واقعہ کی ایف آئی آر درج کرانے پر بھی غور کیا۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد پولیس کی ٹیم نے کامران فیصل کی موت کے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے باوجود اب تک کوئی ٹھوس وجوہات نہیں مل سکیں جن کی بنا ءپر مقدمہ درج کرایا جائے فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کا معاملہ مو¿خر کر دیا ہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات کی جائیں گی جس کے بعد ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ایف آئی آر

ای پیپر دی نیشن