گیس بندش : فیصل آباد کے صنعتکاروں کا کل سے زبردستی فیکٹریاں چلانے‘ ریلیاں نکالنے کا اعلان

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ٹیکسٹائل مینوفیکچررز نے انڈسٹری کیلئے گیس سپلائی کے حکومتی وعدوں کی عدم تکمیل کے خلاف کل سے زبردستی فیکٹریاں چلانے اور گیس کی جبری لوڈشیڈنگ کے خلاف پورے شہر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے اور ضلع کونسل چوک میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ فیصلہ پی ٹی ای اے سمیت دیگر ٹیکسٹائل تنظیموں کے مشترکہ اجلاس عام میں کیا گیا۔ اجلاس کے بعد چیئرمین اصغر علی نے کہا کہ پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی پچھلے سات ہفتوں سے معطل ہے جسکی وجہ سے اب تک تقریباً 100 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد صنعتی مزدور بے روزگاری کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف رواں ہفتے ہم نے احتجاجی تحریک کے آغازکا فیصلہ کیا تھا مگر اسلام آباد میں مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی پنجاب کی صنعتوں کو گیس سپلائی کی فوری بحالی اور منگل کے دن تک ضروری شیڈول کے اجراءکی واضع یقین دہانی پر احتجاج مﺅخر کیا تھا اور آج تین دن گزرنے کے بعد بھی پنجاب کی صنعتوں کو گیس سپلائی کا شیڈول جاری نہ ہو سکا جس پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے پیشتر بھی مشیر پٹرولیم نے اپنے پی ٹی ای اے کے دورے کے دوران صنعتوں کو 25 فیصد گیس فراہمی کی یقین دہانی کروائی تھی مگر انکا وہ وعدہ بھی ایفا نہ ہو سکا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...