”کامران فیصل نے بار بار خود کو رینٹل پاور کیس سے الگ کرنے کی درخواست کی“


اسلام آباد (آن لائن) نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران فیصل کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے بار بار رینٹل پاور کیس سے خود کو الگ کرنے کی درخواست کی تھی حتیٰ کہ کیس سے الگ کرنے پر عدالت عظمیٰ کو مطمئن کرنے کیلئے حلف نامہ دینے پر آمادگی کا اظہار بھی کیا تھا۔کامران فیصل کے بارے میں موصولہ نیب کی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے انہوں نے کوئٹہ میں تعیناتی کے دوران دو نامعلوم افراد کی طرف سے تعاقب کرنے کی شکایت بھی تھانے میں درج کرائی تھی۔ اعلیٰ حکام کو بھی لکھا تھا کوئٹہ میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث ان کی جان کو خطرہ ہے۔ ڈی جی کی طرف سے ایڈیشنل ڈائریکٹر (سٹاف) نے ڈی جی (آپریشنز) کو اس کے بارے میں لکھا کہ کامران فیصل کے انکار کی وجہ سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد میں تاخیر کا خدشہ ہے تاہم اسے اب بدستور تفتیشی افسر ( آئی او ) رکھنا بھی ممکن نہیں۔ موصوف نے کئی بار تبادلہ لاہور نیب میں کرنے کی بھی استدعا کی تھی۔ کیس واپس لیکر انہیں نیب پنجاب بھیجا جائے۔

ای پیپر دی نیشن