قومی صنعتی تعلقات کمشن نے واپڈا میں ریفرنڈم کی درخواست منظور کرلی

ملتان (جنرل رپورٹر) قومی صنعتی تعلقات کمشن این آئی آر سی نے واپڈا میں ریفرنڈم کے انعقاد کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں مستقل ملازمین کی فہرستوں کی تیاری کا حکم دے دیا ہے پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے این آئی آر سی میں ریفرنڈم چیلنج کیا تھا گزشتہ روز این آئی آر سی نے فیصلہ سنا دیا ہائیڈرو یونین نے رجسٹریشن کی درخواست دی تھی جو پہلے ہی منظور ہو چکی ہے این آئی آر سی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں واپڈا پیغام یونین کو سی بی اے اجتماعی سودا کاری ایجنٹ قرار دیا تھا ہائیڈرو یونین نے ان فیصلوں کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...