شامی فورسزکی شہروں پر بمباری جنگی جرم قرار دی جائے: ترکی


ڈیووس (آن لائن) ترک وزیرخارجہ احمد داود اوغلو نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی اپنے ہی شہریوں پر بمباری کو جنگی جرم قرار دیا جائے۔ انھوں نے امدادی اداروں کو شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ شہریوں تک زیادہ رسائی دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ انھوں نے عالمی برادری سے یہ مطالبہ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ ترک وزیرخارجہ نے کہاکہ شامی حکو مت کو واضح طور پر یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ وہ شہروں پر جنگی طیاروں کے ذریعے جو بمباری کررہے ہیں اور جو کچھ بھی کررہے ہیں وہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے''۔ انھوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ خونریزی کو رکوانے کے لئے اقدامات کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ''شام میں لوگ مررہے ہیں۔ہم کتنی دیر اور انتظار کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن