ڈےووس(اےن اےن آئی)لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہاہے کہ ان کا ملک خود کو شام میں جاری بحران سے الگ تھلگ کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے شامی صدر بشار الاسد سے گذشتہ دو سال سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔غےرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے شام کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں وہاں روزانہ تشدد کے واقعات میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں پر افسوس ہے ۔ نجیب میقاتی کا کہنا تھا کہ لبنان پر خطے میں جاری اتھل پتھل کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور خاص طور پر سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ گزرے سال کے دوران لبنان میں غیرملکی سیاحوں کی آمد میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی ۔