لاہور (وقائع نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حزب التحریر کے سعدالرحمن کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے، ملزم کی جانب سے عدالت میں زیر دفعہ 265K کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ سائل بے گناہ ہے لہٰذا بری کیا جائے۔ لٹن روڑ پولیس نے سعد الرحمن کے خلاف پولیس مقابلہ کے الزام میں مقدمہ درج کیا، جس میں الزام ہے کہ ملزم نے جلوس کے دوران پولیس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔