عید میلاد النبی کےموقع پرکراچی سمیت سندھ کےسات اضلاع میں صبح آٹھ بجے سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی.

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت پر دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرمحکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے،،،نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی ،حیدر آباد ، جامشورو اور خیر پور میں شہری صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری نہیں کرسکیں گے۔ ڈبل سواری پر پابندی اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جب کہ محکمہ داخلہ نے دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی لگائی ہوئی ہے،،،،حکام کےمطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی.

ای پیپر دی نیشن