مکرمی! بہت افسوس کے ساتھ آپ کے علم میں یہ چیز لائی جاتی ہے کہ ایک اہم عہدہ ای ڈی او (سی ڈی) ٹوبہ ٹیک سنگھ پر لگے ہوئے بڑے افسر کا رویہ ای ڈی او (سی ڈی) کے تحت آنیوالے تمام شعبوں کے افسران اور ملازمان کے ساتھ رویہ بہت خراب ہے۔ بات بات پر گالیاں دینا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔ ایک ایم این اے اور اسکے بھائی کے کہنے پر بلاوجہ ملازمین کی ٹرانسفر اور سسپنشن کی انہوں کے گویا مشین لگارکھی ہے۔ اب تک کئی ملازمین کا بلاوجہ ٹرانسفر کی گئی اور کئی کو سسپنڈ کر رکھا ہے۔ جس سے ملازمین سوشل ویلفئیر ، لیبر اور سپیشل ایجوکیشن سخت پریشانی کے شکار ہیں۔ اگر کوئی ملازم اپنا جرم پوچھتا ہے تو اسے ماں بہن کی گالیاں دیتے ہیں اور نوکری سے نکال دینے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ اپنے دفتر بلاکر بھی ذلیل کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں بہت مضبوط ہوں۔ میرے بہت لمبے ہاتھ ہیں۔ ڈی سی او کی جرأت نہیں مجھے کچھ کہہ سکے کیونکہ اوپر تک میرے تعلقات ہیں اور میرے پیچھے ایک ایم این اے بھی ہے۔ ان حالات میں کئی ملازمین مختلف زرائع تلاش کررہے ہیں کہ ان سے نجات مل سکے۔ ماں بہن کی گالیاں کسی قانون میں نہیں ہیں کہ کوئی افسر کسی ملازم کو دے سکے۔ برائے مہربانی ای ڈی او (سی ڈی) ٹوبہ ٹیک سنگھ ان کیخلاف کارروائی کی جائے اور بیچارے ملازمین کی ان سے جان چھڑائی جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو احتجاج کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ امید ہے کہ آپ مہربانی فرمائیں گے۔ (ارشد کریم ناز)
گالم گلوچ اور منفی رویہ بابت سرکاری ملازمان ازطرف ای ڈی او (سی ڈی) ٹوبہ ٹیک سنگھ
Jan 25, 2014