(ق) لیگ نے پنجاب اسمبلی میں راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ایم آر آئی سہولت کی عدم دستیابی کیخلاف تحریک التوا جمع کرا دی

Jan 25, 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) (ق) لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروائی گئی ہے کہ ضلع راولپنڈی کے تمام ہسپتال ایم آئی آر کی سہولت سے محروم ہیں جس کی وجہ مریض اور انکے لواحقین شدید تکلیف میں مبتلا ہیں اور پرائیویٹ لیبارٹری سے مہنگے داموں ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ صوبہ کی 80 فیصد ڈسپنسریوں میں ادویات، طبی آلات اور عملہ بھی نہیں ہے۔ دیہات میں رہنے والے کروڑوں افراد طبی امداد سے محروم ہیں۔ تحریک التواء ڈاکٹر محمد افضل، احمد شاہ کھگہ اور باسمہ ریاض چودھری کی طرف سے جمع ہوئی جبکہ شرقپور میں پولیس چوکی کے سامنے مزاحمت پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت پر عامر سلطان چیمہ نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروای۔

مزیدخبریں