قانون کے تحت کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو کوئی استثنیٰ حاصل نہیں: ذیلی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد (آئی این پی)  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی ذیلی کمیٹی نے قائمہ کمیٹیوں کو موثر اور بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزارت قانون و انصاف  اور کابینہ ڈویژن کے حکام کو قائمہ کمیٹیوں کے اختیارات کے  تعین اور اراکین پارلیمنٹ  کے استحقاق کے معاملہ پر مشاورت کیلئے طلب کرلیا‘ رکن کمیٹی خواجہ ظہیر احمد نے کہا کہ قانون کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کا کوئی استحقاق نہیں اور نہ ہی کسی آفیسر کو قائمہ کمیٹی طلب کرسکتی ہے۔ قائمہ کمیٹیوں کو موثر بنانے اور اراکین پارلیمنٹ کے استحقاق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی سخت ضرورت ہے۔ جمعہ کو  قومی اسمبلی  کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس  کنونیئر کمیٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں  اراکین کمیٹی‘ وزارت پارلیمانی  امور کے اعلیٰ حکام  نے شرکت کی۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کو بااختیار  بنانے اور اراکین پارلیمنٹ  کے استحقاق کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ  کو قانون کے تحت کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ہے کسی بھی جرم کی پاداش میں پولیس یا قانون نافذ کرنے والے ادارے اراکین پارلیمنٹ کو گرفتار  کرسکتے ہیں اور گرفتاری  کے بعد سپیکر قومی اسمبلی  یا چیئرمین سینٹ  کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ رکن کمیٹی خواجہ ظہیر نے کہا کہ اب بھی اگر کوئی صوبائی آفیسر رکن قومی اسمبلی یا سینٹ کے استحقاق کو مجروح کرے  تو قانون کے مطابق استحقاق کمیٹی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی جس پر ذیلی کمیٹی نے وزارت قانون  و انصاف کابینہ ڈویژن اور معروف وکلاء کو اس معاملہ پر مزید مشاورت کیلئے بلا لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...