الطاف کو مشتعل بیانات دینے سے روکیں جئے سندھ متحدہ محاذ کا برطانوی حکومت کو خط

کراچی (بی بی سی اردو) جئے سندھ متحدہ محاذ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین سمیت کوئی بھی سندھ کی وحدائیت سے بالاتر نہیں۔ بی بی سی کے مطابق علیحدگی پسند اس تنظیم نے برطانوی حکومت کو بھی ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری الطاف حسین مسلسل اشتعال انگیز بیان بازی کر رہے ہیں لیکن برطانوی حکومت انہیں ایسا کرنے سے نہیں روک رہی جس سے یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ برطانوی حکومت بھی اس کا حصہ ہے۔ جئے سندھ متحدہ محاذ نے خط میں کہا کہ ہم برطانیہ سمیت تمام عالمی قوتوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ انکی کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...