ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت نہ ملنے پر نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی بلوچستان ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر

کوئٹہ (آن لائن) ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت نہ ملنے پر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی۔ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے اپنے وکیل سہیل احمد راجپوت  کے توسط سے رٹ پٹیشن دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے بگٹی قبیلے کے ہزاروں افراد اپنے علاقے میں واپس جانا چاہتے ہیں لیکن انہیں بلاجواز و بزور طاقت روکا جارہا ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل و جسٹس شکیل احمد بلوچ پر مشتمل ڈویژن بنچ  نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، کمشنر سبی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کو نوٹس جاری  کر دیئے۔ تمام متعلقہ حکام کو 28 جنوری کو طلب کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...