اوگرا سکینڈل: نیب نے 2 حتمی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیئے

Jan 25, 2014

اسلام آباد (نامہ نگار) نیب نے 82ارب روپے سے زائد کے اوگرا کرپشن سکینڈل میں دو الگ الگ حتمی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیے جن کی رپورٹ نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔ نیب ذرائع کے مطابق ریفرنس اگلے ہفتے احتساب عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن سپریم کورٹ کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے جمعہ کو ہی دائر کر دیے گئے۔ ایک ریفرنس نو جبکہ دوسرا سات صفحات پر مشتمل ہے جن کے ساتھ ضروری دستاویزات بھی منسلک ہیں۔ ریفرنسز میں دو سابق وزراء اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف سمیت عقیل کریم ڈھیڈی، یوسف جے انصاری، دیوان ضیاء الرحمن فاروقی، عبدالرشید لون، میر کمال فرید بجارانی، مرزا محمود احمد، جاوید نذیر، شوکت درانی سمیت متعدد دیگر کو ملزم کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے اوگرا کرپشن کا عبوری ریفرنس نومبر  2012ء میں احتساب عدالت میں دائر کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں