راولپنڈی (آن لائن) محکمہ صحت نے راولپنڈی کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی جس کے بعد راولپنڈی میں پولیو پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت ہر ماہ بعد ضلعی سطح پر پانی کے نمونے اکٹھے کر کے چیکنگ کرتا ہے۔ محکمہ صحت نے ہر ماہ کی طرح اس مرتبہ بھی لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد سے پانی ٹیسٹ کے نمونے لئے جس میں راولپنڈی کے سیوریج پانی میں پولیو کے مثبت رزلٹ سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ صحت نے کہا کہ اب راولپنڈی میں اگلے ماہ سے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی اور انسداد پولیو کے لئے خصوصی مہم چلائی جائیں گی۔