20سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کا تقرر و تبادلہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے20 سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جمعہ کے روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج محمد جمشید کو شورکوٹ سے ساہیوال، عابد زبیر کو جامپور سے ننکانہ صاحب، مبارک علی کو ساہیوال سے شورکوٹ، شیرباز اختر راجہ کو شاہ پور سے حسن ابدال، محمد امجد کو حسن ابدال سے سیالکوٹ، محمد الیاس کو ڈیرہ غازی خان سے حافظ آباد، محمد عاصم کو نورپور تھل سے جھنگ، اختر عباس خان کو مظفر گڑھ سے نور پور تھل، عبدالستار بوسل کو پپلاں سے میانوالی، فیض اللہ کو میانوالی سے مظفر گڑھ، مکرم حسین کو رحیم یار خان سے چشتیاں، مہناز حیات کو رحیم یار خان سے چشتیاں، توصیف عدیل حسن کو چشتیاں سے رحیم یار خان، حمیرا توصیف کو چشتیاں سے رحیم یار خان، امر شریف ڈوگر کو ظفروال سے شاہ پور، محمد شفیق کو کہروڑ پکا سے رحیم یار خان، ظفر اقبال کو جڑانوالہ سے کہروڑ پکا، حاکم خان کو حافظ آباد سے پپلاں، محمد یاسر عرفات کو علی پور سے ڈیرہ غازی خان اور طارق محمود رانا کو وہاڑی سے تبدیل کر کے علی پور تعینات کیا گیا ہے۔ دریں اثناء فاضل چیف جسٹس نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اختر بہادر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے کر انکی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کرتے ہوئے انسداد منشیات کی عدالت راولپنڈی کا سپیشل جج تعینات کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن