پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی، 22بھارتی ماہی گیرگرفتار

 کراچی/ نئی دہلی (اے این این) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 22بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی 9کشتیاں قبضے میں لے لیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے 22ماہی گیروں کو گجرات کے جاکھووا ساحل کے قریب انٹرنیشنل میری ٹائم بائونڈری لائن کے قریب سے حراست میں لیا۔ پروبندر بوٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مانیش لودھری نے بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پاکستانی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ایک کشتی کو بعدازاں چھوڑ دیا جس میں 30ماہی گیر سوار تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...