زرداری سے پیر مظہر الحق کی ملاقات، بہت لوگ جلد پی پی میں آئینگے: سابق صدر

کراچی (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) کراچی کی پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن پیر مظہرالحق نے گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے خصوصی اور تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں دادو ضلع سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما اور سابق وزیراعلی سندھ لیاقت علی خان جتوئی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر بھی بات چیت کی۔ پیر مظہرالحق نے آصف علی زرداری کو سیاسی تدبر اوردانشمندانہ اقدام جبکہ خاص طور سپریم کورٹ میں پیش ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ مزید براں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ لیاقت جتوئی کی پی پی میں شمولیت پر اعتراض نہیں۔ لیاقت جتوئی سے ذاتی رنجش ہے لیکن پارٹی مفاد میں مجھے اعتراض نہیں۔ آصف زرداری سے ملاقات میں د یگر اہم امور پر بھی بات ہوئی۔ آصف زرداری نے کہا کہ بہت لوگ جلد پی پی میں شامل ہونگے۔ جو پی پی میں شمولیت کا ارادہ رکھتا ہے انہیں شامل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن