اسلام آباد (آن لائن) امریکہ نے شمالی وزیرستان میں ممکنہ فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ہمسایہ ملک افغانستان میں آئندہ انتخابات کو متاثرکر سکتا ہے پاکستان نے مؤقف اختیارکیا ہے کہ آپریشن کے ڈرسے بھاگنے والے شدت پسندوں کو افغانستان پناہ نہ دے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاکستان کی جانب سے ممکنہ آپریشن پر پاکستان، افغانستان اور امریکہ کے درمیان رابطے ہوئے ہیں جس میں امریکہ نے آپریشن پر تشویش ظاہر کی۔