وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 10فروری کوطلب کر لیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 10فروری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس میں چاروں وزراء اعلیٰ اور کونسل کے ارکان  شرکت کریں گے  جس میں بجلی کی نرخوں میں  اضافے، نئی مردم شماری اور وفاق اور صوبوں کے مابین زیر التواء امور ایجنڈے پر شامل ہوں گے۔  خیبرپی کے کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک  بجلی کے خالص منافع کے سو ارب روپے سے زائد کے واجبات کا معاملہ اٹھائیں گے۔ اجلاس میں  خیبر پی کے اور سندھ کی حکومتوں  کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں ممکنہ اضافے کی مخالفت کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...