اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 10فروری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس میں چاروں وزراء اعلیٰ اور کونسل کے ارکان شرکت کریں گے جس میں بجلی کی نرخوں میں اضافے، نئی مردم شماری اور وفاق اور صوبوں کے مابین زیر التواء امور ایجنڈے پر شامل ہوں گے۔ خیبرپی کے کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک بجلی کے خالص منافع کے سو ارب روپے سے زائد کے واجبات کا معاملہ اٹھائیں گے۔ اجلاس میں خیبر پی کے اور سندھ کی حکومتوں کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں ممکنہ اضافے کی مخالفت کا امکان ہے۔
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 10فروری کوطلب کر لیا
Jan 25, 2014