حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس پرسوں طلب

Jan 25, 2014

اسلام آباد (اے این این)  وزیراعظم ڈاکٹر نوازشریف نے مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس27 جنوری کو طلب کر لیا، اراکین کو تحفظ پاکستان آرڈیننس، دہشت گردی کی صورتحال اور حکومتی  کارکردگی پر اعتماد میں لیں گے۔ ڈاکٹر نواز شریف قومی اسمبلی کے اگلے  اجلاس میں بھی شرکت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف نے  عہدہ سنبھالنے کے بعد  پہلی بار حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 27 جنوری کو طلب کیا ہے۔  یہ اجلاس  وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے  ایم این ایز اور سنیٹرز شرکت کرینگے۔ اجلاس میں عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ  خیال کیا جائے گا۔پیپلزپارٹی، اے این پی اور ق لیگ کا مشترکہ پرلیمانی اجلاس 27 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کریں گے۔ بڑھتی دہشتگردی اور توانائی بحران کے مسائل پر حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ مہنگائی اور امن و امان کے مسائل پر بھی بات ہو گی۔

مزیدخبریں