لندن (نیٹ نیوز) ننھے منھے بچے اپنی دلکش اداؤں اور شرارتوں کی وجہ سے کسی کا بھی دل لبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ذرا اس ننھی پری کو ہی دیکھ لیجئے جسے ابھی بولنا تو آیا نہیں لیکن اپنی دادی اماں کے ساتھ سْروں میں سْر ملا کر گانے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ذوئی نامی یہ بچی ہے ابھی فقط تین ماہ کی مگر اس کی صلاحیتوں کو دیکھ کر یہ کہنا پڑے گا کہ آنے والے وقتوں میں ایک بڑی گلوکارہ ضرور بن جاؤ گی۔