پیراسٹامول کا استعمال کم عمر بچوں کو دمہ میں مبتلا کرسکتا ہے: تحقیق

کراچی (ثناء نیوز) جن کم عمر و نوزائیدہ بچوں کو پیراسٹامول پر مشتمل ادویات استعمال کرائی جاتی ہیں ان میں دمہ جیسی مہلک بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات کئی گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ ایسے بچے سکول جانے سے پہلے ہی اس بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں۔ یہ انکشاف یونیورسٹی آف کوپن ہیگن ڈنمارک سے منسلک تحقیق کاروں کی ریسرچ میں کیا گیا۔ بچے کو پیدائش کے پہلے سال جتنی زیادہ پیراسٹامول کی مقدار استعمال کرائی جاتی ہے اسکے سانس کی عوارض میں مبتلا ہونے کے خدشات اتنے ہی زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ والدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا وہ بچوں کو اسی وقت پیراسٹامول استعمال کروائیں جب انکا جسمانی درجہ حرارت کافی زیادہ ہوجائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...