نشے کی حالت میں ڈرائیونگ‘ جسٹن بیبر کوعدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا

Jan 25, 2014

 واشنگٹن(این این آئی)بیبرکو نشے میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھامعروف پاپ گلوکار جسٹن بیبر کو میامی کورٹ سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔انھیں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔نوعمر پاپ اسٹار جسٹن بیبر کو  انکے دوست گلوکار خلیل شریف کے ساتھ نشے کی حالت میں تیز رفتاری سے کار چلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ میامی کورٹ میں پیش کئے جانے پر جسٹن بیبر کی25 سو ڈالر جبکہ خلیل شریف کی ہزار ڈالر کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی۔ انیس سالہ بیبر پر پر نشے کی حالت میں تیز رفتاری سے گاڑی چلانے ،ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے اور گرفتاری میں مزاحمت کے الزامات تھے۔

مزیدخبریں