اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر مقام حاصل کیا ہے :جاناں ملک

لاہور( این این آئی)ٹی وی کی نامور اداکارہ جاناں ملک نے کہا ہے کہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں ۔   اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ خوبصورت چہرہ خدا کا حسین تحفہ ہوتا ہے لیکن کامیابی کیلئے صلاحیتوں کا ہونا بھی نا گزیر ہے ۔ میرے نزدیک ہر انسان ہی خوبصورت ہوتا ہے لیکن صلاحیتوں کے اعتبار سے مختلف کیٹگریز ہیں ۔   خوبصورتی کے ساتھ صلاحیتوں کا حامل ہونا اوپر والے کا خاص کرم ہے اور میں اس پر ہر دم شکر بجا لاتی ہوں ۔ اس وقت مختلف ٹی وی چینلز کے پراجیکٹس میں مصروف ہوں جسکی وجہ سے فرصت کے انتہائی کم لمحات میسر آتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن