پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں جائیدادیں سیل

Jan 25, 2014

لاہور(نامہ نگار)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 547نادہندگان کے گھر،دکانیں اور دیگر جائیدادیں سیل کر دیں۔ ڈائریکٹرچوہدری مسعودالحق کے احکامات پرای ٹی اوچوہدری عبد العزیز گجر، اے ای ٹی او ملک محمد اسلم، انسپکٹر کرامت،انسپکٹر عمران اشرف کی سربراہی میںٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 547نادہندگان کی جائیدادیں سیل کر دیں جبکہ کروڑوںر وپے ریکوری بھی کی۔ڈائریکٹرچوہدری مسعودالحق نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ر ہے گا۔ شہری جرمانے سے بچنے کے لئے جلد ازجلد اپنے ذمہ واجب الادا پراپرٹی ٹیکس جمع کرائیں۔ا گرسیل کی گئی پراپر ٹیوں کو کھولا گیا تو مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

مزیدخبریں