2014ء کے آخر تک ایل این جی گیس امپورٹ کریں گے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2014ء کے آخر تک پہلی ایل این جی گیس امپورٹ کریں گے‘ ایل این جی کی مقدار دوسری گیس کی نسبت زیادہ ہوگی‘ تیل و گیس کی تلاش کیلئے 50 بلاکس کی نیلامی کردی گئی ہے‘ نیلامی میں کمپنیوں کی جانب سے 37 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گیس کی بہت قلت ہے جو صرف امپورٹ کرنے سے ہی پوری ہوسکتی ہے اس کیلئے ایل این جی اور پائپ لائن منصوبے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائپ لائن کا منصوبہ 2017ء تک مکمل ہوگا لیکن پہلی ایل این جی 2014ء کے آخر تک امپورٹ کرلیں گے۔ اور اس گیس کی مقدار دوسری گیس کی نسبت دوگنا ہوگی اور اس کی قیمت بھی زیادہ ہوگی لیکن ہم کوشش کریں گے کہ اس کے اثرات عام آدمی پر نہ پڑیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تیل و گیس کی تلاش کے 50 بلاکس کی نیلامی کردی گئی ہے اور اس کے لائسنس چھ مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کو دئیے گئے ہیں اور ان کمپنیوں کی جانب سے 37 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ نیلامی میں او جی ڈی سی کو 29‘ پی پی ایل کو 10 جبکہ پی او ایل کو تین بلاکس میں تیل و گیس کی دریافت کی اجازت دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...