ٹسڈک کے تحت 14 افراد کو موٹر سائیکل مرمت کرنے کی تربیت

لاہور (کامرس رپورٹر  ) ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی (ٹسڈک) ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کے تحت فنی و تکنیکی تربیت کے فروغ کے لئے لاہور کے 14 اساتذہ کو موٹر سائیکل مرمت کی تربیت کروا دی۔ اس 15 روزہ تربیتی پروگرام کے لئے ٹسڈک نے مظفرآباد، سوات، اپر دیر، شکارپور، کشمور اور جیک آباد سے اساتذہ کو چنا تھا جبکہ اس کورس کے لئے ٹسڈک کو ایجنسی فار ٹیکنیکل کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (ایکٹڈ) اور پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کا تعاون حاصل تھا۔ ٹسڈک ترجمان کے مطابق ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا کل دورانیہ تین سال ہے جس میں پاکستان کے 7 اضلاع سے 75 اساتذہ کو فنی و تکنیکی تربیت فراہم کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...