اسلام آباد (سپیشل رپورٹ/ سٹاف رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ مرے میک کلے نے جمعہ کے روز پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران یہ طے پایا کہ دونوں ملک تعاون کی موجودہ بنیادوں پر اپنے تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نے گزشتہ روز ایوان صدر میں صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کی۔