اسلام آباد (آئی این پی) پرویز مشرف کے سپریم کورٹ میں وکیل سید ظفر عباس نقوی ایڈووکیٹ نے فیس کی عدم ادائیگی پر انہیں لیگل نوٹس بھجوادیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں چار مقدمات دائر کئے جبکہ صرف 47 ہزار روپے فیس ادا کی گئی‘ اگر بقیہ 39 لاکھ 53 ہزار روپے فیس ادا نہ کی تو سپریم کورٹ سے مقدمات واپس لے لوں گا۔